کھانا کھانے کی سنتیں (۱)

اشاعت: 04-02-2026
شیئر کریں (صدقہ جاریہ):
Khanay ki sunnatein aur khanay ke adab – Rasool Allah ﷺ ki ahadees ki roshni mein Islami tareeqa

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

کھانے کے آداب (۱) (احادیث کی روشنی میں)

” حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا :۔ شیطان اپنے لئے کھانے کو جائز کر لیتا ہے (یعنی اسکے لئے کھانے میں شرکت اور حصہ داری کا امکان اور جواز پیدا ہو جاتا ہے) جبکہ کھانے پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو “۔ (صحیح مسلم)

” حضرت عمر بن سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ میں (بچپن میں) رسول اللہ کی آغوش شفقت میں پرورش پا رہا تھا تو (کھانے کے وقت) میرا ہاتھ پلیٹ میں ہر طرف چلتا تھا تو رسول اللہ نے مجھے نصیحت فرمائی کہ (کھانے سے پہلے) بسم اللہ پڑھا کرو اور اپنے داہنے ہاتھ سے اور اپنے سامنے ہی سے کھایا کرو “۔ (صحیح بخاری ، صحیح مسلم)

” حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا :۔ جب تم میں سے کوئی کچھ کھائے تو داہنے ہاتھ سے کھائے اور جب کچھ پیئے تو داہنے ہاتھ سے پیئے “۔ (صحیح مسلم)

” حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا تم میں سے کوئی نہ بائیں ہاتھ سے کھائے اور نہ اس سے پیئے کیوں کہ وہ (شیطان) بائیں ہاتھ سے کھاتا اور پیتا ہے “۔ (صحیح مسلم)

” حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ کی خدمت میں ثرید سے بھری ہوئی ایک لگن آئی آپ نے (لوگوں کو اس میں شریک فرما لیا اور) فرمایا کہ اسکے اطراف سے کھاؤ اور بیچ میں ہاتھ نہ ڈالو کیونکہ برکت بیچ میں نازل ہوتی ہے “۔ (جامع ترمذی)

” حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ یہ فرماتے ہوئے خود سنا کہ تمہارے ہر کام کے وقت، یہاں تک کے کھانے کے وقت بھی شیطان تم میں سے ہر ایک کے ساتھ رہتا ہے لہذا جب (کھانے کھاتے وقت) کسی کے ہاتھ سے لقمہ گر جائے تو اسے چاہئے کہ اسکو صاف کر کے کھا لے اور شیطان کیلئے نہ چھوڑ دے۔ پھر جب کھانے سے فارغ ہو تو اپنی اُنگلیوں کو بھی چاٹ لے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ کھانے کہ کس حصے میں خاص برکت ہے “۔ (صحیح مسلم)

” حضرت ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ میں (کسی چیز سے) ٹیک لگا کر یا کسی چیز کے سہارے سے بیٹھ کر کھانا نہیں کھاتا “۔ (صحیح بخاری)

” حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے کبھی کسی کھانے میں عیب نہیں نکالا (یعنی یہ نہیں فرمایا کہ اس میں یہ عیب اور نقص ہے) اگر مرغوب ہوا تو تناول فرما لیا اور نہ مرغوب ہوا تو نہ کھایا چھوڑ دیا “۔ (صحیح بخاری ، صحیح مسلم)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Etiquettes of Eating (1) — In the Light of Hadith

“Hazrat Hudhayfah رضي الله عنه narrates that the Messenger of Allah said: ‘Shaytan makes the food lawful for himself (i.e., he shares in it) when the name of Allah is not mentioned over it.’” (Sahih Muslim)

“Hazrat ‘Umar ibn Abi Salamah رضي الله عنه narrates: During my childhood, I was under the care of the Messenger of Allah , and at mealtime my hand would move all around the dish. The Messenger of Allah advised me: ‘Recite Bismillah (in the name of Allah) before eating, eat with your right hand, and eat from what is in front of you.’” (Sahih Bukhari, Sahih Muslim)

“Hazrat ‘Abdullah ibn ‘Umar رضي الله عنه narrates that the Messenger of Allah said: ‘When one of you eats, let him eat with his right hand, and when he drinks, let him drink with his right hand.’” (Sahih Muslim)

“Hazrat ‘Abdullah ibn ‘Umar رضي الله عنه narrates that the Messenger of Allah said: ‘None of you should eat with his left hand nor drink with it, for Shaytan eats and drinks with his left hand.’” (Sahih Muslim)

“Hazrat ‘Abdullah ibn ‘Abbas رضي الله عنه narrates that a bowl filled with tharid was brought to the Messenger of Allah . He included others in it and said: ‘Eat from its sides and do not place your hand in the middle, for barakah descends in the middle.’” (Jami‘ Tirmizi)

“Hazrat Jabir رضي الله عنه narrates that the Messenger of Allah said: ‘Shaytan is present with each one of you in all your affairs, even at the time of eating. So if a morsel falls from the hand of one of you, he should clean it and eat it, and not leave it for Shaytan. When he finishes eating, he should lick his fingers, for he does not know in which part of the food the barakah lies.’” (Sahih Muslim)

“Hazrat Abu Juhaifah رضي الله عنه narrates that the Messenger of Allah said: ‘I do not eat while reclining or leaning on something.’” (Sahih Bukhari)

“Hazrat Abu Hurairah رضي الله عنه narrates that the Messenger of Allah never found fault with any food; if he liked it, he would eat it, and if he did not like it, he would leave it without criticizing it.” (Sahih Bukhari, Sahih Muslim)