جہنم کی آگ کی شدت

اشاعت: 15-02-2026
شیئر کریں (صدقہ جاریہ):
Jahannam ki aag ki shiddat Quran aur Hadith ki roshni mein

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

جہنم کی آگ کی شدت (قرآن کی روشنی میں)

جہنم کی آگ کا پہلا شعلہ ہی کافر کے جسم کا سارا گوشت پوست ہڈیوں سے الگ کر دے گا :-

  • ”آگ ان کے چہروں کو چاٹ جائے گی اور انکے جبڑے باہر نکل آئے گے“۔ (المومنون ۔ ۱۰۴)

  • ”ہرگز نہیں وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے جو گوشت پوست کو چاٹ جائے گی“۔ (المعارج ۔ ۱۵ ، ۱۶)

نار جہنم کے شعلے کی ایک معمولی چنگاری بہت بڑے قلعہ کے برابر ہوگی :-

  • ”چلو (اس دھوئیں کے) سائے کی طرف جو تین شاخوں والا ہے نہ ٹھنڈک پہنچانے والا نہ آگ کی لپیٹ سے بچانے والا وہ آگ قلعہ جیسی بڑی بڑی چنگاریاں پھینکے گی (ان چنگاریوں کے ٹکڑے ایسے ہوں گے) جیسے زرد رنگ کے اونٹ“۔ (المرسلات ۔ ۳۰ ، ۳۳)

نار جہنم مسلسل بھڑکنے والی آگ ہے جو کبھی سرد نہ ہوگی :-

  • ”پس میں نے تمہیں بھڑکتی ہوئی آگ سے خبردار کر دیا ہے“۔ (اللیل ۔ ۱۴)

  • ”کا فر بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے“۔ (غاشیہ ۔ ۴)

  • ”اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے اس کی جگہ گہری کھائی ہوگی تم کیا جانو وہ گہری کھائی کیا ہے؟ وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے“۔ (قارعه ۔ ۸ ، ۱۱)

نار جہنم جیسے ہی سرد ہونے لگے گی، جہنم کے دارو غے اسے فوراً بھڑکا دیں گے :-

  • ”جب کبھی جہنم کی آگ دھیمی ہونے لگے گی تو ہم اسے اور بھڑکا دیں گے“۔ (بنی اسرائیل ۔ ۹۷)

نار جہنم اپنے اندر آنے والے ہر انسان کو چکنا چور کر دے گی :-

  • ”ہرگز نہیں بلکہ (حرام مال اکٹھا کرنے والا شخص) چکنا چور کر دینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گا۔ تم کیا جانو وہ چکنا چور کر دینے والی جگہ کیا ہے؟ اللہ کی آگ ہے، بھڑکائی ہوئی جو دلوں پر چڑھتی چلی جائے گی مجرموں کو بڑے بڑے ستونوں میں (باندھ کر) اوپر سے بندھ کر دی جائے گی“۔ (همزه ۔ ۴، ۹)

  • ”حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم نے فرمایا: تمہاری یہ (دنیا کی) آگ جسے ابن آدم جلاتا ہے جہنم کی آگ کی گرمی کا سترہواں حصہ ہے“۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ”واللہ یا رسول اللہ ! (انسانوں کو جلانے کیلئے تو یہی دنیا کی) آگ کافی تھی“۔ آپ نے ارشاد فرمایا: لیکن وہ دنیا کی آگ سے انہتر (۶۹) درجہ گرم ہے اور اس کا ہر حصہ اس دنیا کی آگ کے برابر گرم ہے“۔ (صحیح مسلم)

حضرت عمر رضی اللہ عنہ قرآن مجید کی تلاوت کے دوران آگ کے عذاب کی آیت پر پہنچتے تو بے ہوش ہو جاتے۔ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ، حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ اور حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ جیسے جلیل القدر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جہنم کی آگ کو یاد کر کے اسقدر روتے کے ہچکی بندھ جاتی۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا لوہار کی دوکان سے گزر ہوا آگ سے دہکتی بھٹی دیکھی تو جہنم کی آگ یاد کر کے رونے لگے۔ حضرت عطا سلیمی رحمتہ اللہ علیہ کے ہمسائے میں روٹیاں لگانے کیلئے تنور جلایا انہوں نے دیکھا تو بے ہوش ہو گئے۔ حضرت سفیان ثوری رحمتہ اللہ علیہ کے سامنے جب بھی جہنم کا ذکر ہوتا تو انہیں خون کا پیشاب آنے لگتا۔ حضرت ربیع ساری ساری رات بستر پر پہلو بدلتے رہتے۔ بیٹی نے پوچھا ”ابا جان ساری دنیا آرام سے سوتی ہے آپ کیوں جاگتے رہتے ہیں؟“ فرمانے لگے ”بیٹا! جہنم کی آگ تیرے باپ کو سونے نہیں دیتی“۔

”سچ فرمایا اللہ پاک نے ”بے شک تیرے رب کا عذاب ہے ہی ڈرنے کے لائق“۔ (بنی اسرائیل ۔ ۵۷)

اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو اپنے فضل و کرم سے جہنم کی آگ سے پناہ دے۔ آمین۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

Severity of Hellfire (In the Light of the Quran)

Faces will be scorched and flesh burned

تَلْفَحُ وُجُوۡهَهُمُ النَّارُ وَهُمۡ فِيۡهَا كَالِحُوۡنَ
Transliteration: Talfahu wujūhahumu n-nāru wa hum fīhā kāliḥūn
Translation: "The Fire will scorch their faces, and they will be therein disfigured." (Al-Mu’minun 104)

كَلَّاۤ اِنَّهَا لَظٰى ۙ نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰى
Transliteration: Kallā innahā laẓā, nazzā‘atan lish-shawā
Translation: "No! Indeed, it is the blazing Fire, stripping away the skin." (Al-Ma‘arij 15–16)

Sparks of Hell like huge fortresses

اِنۡطَلِقُوۡۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِىۡ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ لَّا ظَلِيۡلٍ وَّلَا يُغۡنِىۡ مِنَ اللَّهَبِؕ اِنَّهَا تَرۡمِىۡ بِشَرَرٍ كَالۡقَصۡرِۙ كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفۡرٌ
Transliteration: Intaliqū ilā ẓillin dhī thalāthi shu‘ab, lā ẓalīlin wa lā yughni mina l-lahab. Innahā tarmī bishararin kal-qaṣr, ka’annahu jimālatun ṣufr
Translation: "Proceed to a shadow of three columns, neither cooling nor protecting from the flame. Indeed, it throws sparks like huge fortresses, as if they were yellow camels." (Al-Mursalat 30–33)

Hellfire will never cool

فَاَنۡذَرۡتُكُمۡ نَارًا تَلَظّٰى
Transliteration: Fa-andhartukum nāran talaẓẓā
Translation: "So I have warned you of a blazing Fire." (Al-Layl 14)

تَصۡلٰى نَارًا حَامِيَةً
Transliteration: Taṣlā nāran ḥāmiyah
Translation: "He will enter a scorching Fire." (Al-Ghashiyah 4)

فَاُمُّهٗ هَاوِيَةٌ ۙ وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا هِيَهۡ ؕ نَارٌ حَامِيَةٌ
Transliteration: Fa-ummuhu hāwiyah, wa mā adrāka mā hiyah, nārun ḥāmiyah
Translation: "His refuge will be the Abyss. And what will make you know what it is? It is a blazing Fire." (Al-Qari‘ah 9–11)

The Fire will be intensified again and again

كُلَّمَا خَبَتۡ زِدۡنٰهُمۡ سَعِيۡرًا
Transliteration:  khabat zidnāhum sa‘īrā
Translation: "Whenever it subsides, We will increase for them the blaze." (Al-Isra 97)

Hell will crush and penetrate hearts

كَلَّا لَيُنۡۢبَذَنَّ فِى الۡحُطَمَةِؕ وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡحُطَمَةُؕ نَارُ اللّٰهِ الۡمُوۡقَدَةُ ۙ الَّتِىۡ تَطَّلِعُ عَلَى الۡاَفۡـِٕدَةِؕ اِنَّهَا عَلَيۡهِمۡ مُّؤۡصَدَةٌ ۙ فِىۡ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ
Transliteration: Kallā layunbadhanna fil-ḥuṭamah. Wa mā adrāka mal-ḥuṭamah. Nāru l-lāhil-mūqadah. Allatī taṭṭali‘u ‘alal-af’idah. Innahā ‘alayhim mu’ṣadah. Fī ‘amadim mumaddadah
Translation: "No! He will surely be thrown into the Crusher. And what will make you know what the Crusher is? The Fire of Allah, kindled, which rises over the hearts. Indeed, it will be closed over them in extended columns." (Al-Humazah 4–9)

The punishment of Allah is truly to be feared

اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ كَانَ مَحۡذُوۡرًا
Transliteration: Inna ‘adhāba rabbika kāna maḥẓūrā
Translation: "Indeed, the punishment of your Lord is ever to be feared." (Al-Isra 57)

Hadith about intensity of Hellfire

"تمہاری یہ (دنیا کی) آگ جہنم کی آگ کا سترہواں حصہ ہے۔" صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہی کافی تھی۔ آپ نے فرمایا: "وہ اس سے انہتر درجے زیادہ گرم ہے، اور ہر درجہ دنیا کی آگ کے برابر ہے۔" (Sahih Muslim)


اللہ تعالیٰ ہمیں جہنم کی آگ سے اپنی پناہ میں رکھے اور ایمان و عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔