زکوٰۃ کے مصارف (۳)

اشاعت: 10-02-2026
شیئر کریں (صدقہ جاریہ):
zakat ke masarif hadith ki roshni mein, zakat taqseem aur mustahiq log ki rehnumai

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

زکوٰۃ کے مصارف (۳) (احادیث کی روشنی میں)

زکوٰۃ صرف مسلمانوں کو دینی جائز ہے :-

” حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ نے جب حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا تو فرمایا: تم اہل کتاب کے پاس جا رہے ہو انہیں توحید و رسالت کی دعوت دو اگر وہ تمہاری بات مان لیں تو انہیں بتاؤ کہ اللہ تعالیٰ نے تم پر دن رات میں پنجگانہ نماز فرض کی ہے۔ اگر وہ تمہاری یہ بات بھی مان لیں تو انہیں بتاؤ کہ اللہ تعالیٰ نے تم پر زکاۃ فرض کی ہے جو کہ تمہارے مال داروں سے لی جائے گی اور تمہارے محتاجوں کو دی جائے گی۔ اگر وہ تمہاری یہ بات بھی مان لیں تو خبردار ان کے نفیس مال نہ لینا‘ اور مظلوم کی بد دعا سے ڈرتے رہنا‘ کیوں کہ اس کی بد دُعا اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی پردہ حائل نہیں ہوتا ہے“۔ (صحیح مسلم)

زکوٰۃ کو تمام مصارف میں تقسیم کرنا ضروری نہیں :-

” حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی اکرم کے پاس بیٹھے تھے کہ ایک صحابی آیا اور کہنے لگا یا رسول اللہ میں ہلاک ہو گیا۔ نبی اکرم نے پوچھا کیا بات ہے ۔؟ اس نے کہا :۔ میں روزے کی حالت میں بیوی سے صحبت کر بیٹھا ہوں ۔ رسول اللہ نے پوچھا ۔ کیا تو ایک غلام آزاد کر سکتا ہے ۔؟ اس نے کہا ‘ نہیں نبی اکرم نے پھر دریافت فرمایا : کیا دو ماہ مسلسل روزے رکھ سکتے ہو ۔؟ اس نے عرض کیا نہیں نبی اکرم نے پھر پوچھا :۔ کیا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا سکتے ہو ۔؟ اس نے عرض کیا نہیں نبی اکرم نے فرمایا :۔ اچھا بیٹھ جاؤ ۔ نبی اکرم تھوڑی دیر کے ‘ ہم ابھی اسی حالت میں بیٹھے تھے کہ آپ کی خدمت میں (زکوۃ ) کی کھجوروں کا ایک عرق لایا گیا ‘ عرق بڑے ٹوکرے کو کہا جاتا ہے ۔ نبی کریم نے فرمایا یہ کھجوروں کا صدقہ کر دے ۔؟ اس نے عرض کیا یا رسول اللہ کیا صدقہ اپنے سے زیادہ محتاج لوگوں کو دوں ۔؟ واللہ مدینہ کی ساری آبادی میں کوئی گھر میرے گھر سے زیادہ محتاج نہیں ۔ رسول اللہ ہنس دیئے یہاں تک کہ نبی اکرم کی داڑھیں نظر آنے لگیں ۔ نبی اکرم نے فرمایا ۔ اچھا جاؤ اپنے گھر والوں کو ہی کھلا دو“۔ (صحیح بخاری ، صحیح مسلم)

Zakat Expenditures (3) — In the Light of Hadith

Zakat should be given to Muslims

Hazrat Ibn Abbas (RA) narrates that when the Prophet sent Hazrat Mu‘adh (RA) to Yemen, he said: invite them to the Oneness of Allah and the Prophethood. If they accept this, inform them that Allah has made five daily prayers obligatory upon them. If they accept this, then inform them that Allah has made Zakat obligatory upon them, which will be taken from their wealthy and given to their poor. If they accept this as well, then beware of taking their best wealth, and fear the supplication of the oppressed, for there is no barrier between it and Allah.
(Sahih Muslim)


It is not necessary to distribute Zakat among all categories

Hazrat Abu Hurairah (RA) narrates that we were sitting with the Prophet when a man came and said: “O Messenger of Allah, I am ruined.” The Prophet asked: “What happened?” He replied: “I had relations with my wife while I was fasting.” The Prophet asked: “Can you free a slave?” He said: “No.” The Prophet asked: “Can you fast for two consecutive months?” He said: “No.” The Prophet asked: “Can you feed sixty poor people?” He said: “No.” The Prophet said: “Then sit down.”

After a short while, a basket of dates (from Zakat/charity) was brought to the Prophet . He said: “Give these in charity.” The man said: “Should I give it to someone poorer than me? By Allah, there is no household in Madinah poorer than mine.” The Prophet smiled until his molar teeth became visible and said: “Then go and feed your own family with it.”
(Sahih Bukhari, Sahih Muslim)