زکوٰۃ نہ دینے والوں کا انجام

اشاعت: 10-02-2026
شیئر کریں (صدقہ جاریہ):
zakat na dene walon ka anjam hadith ki roshni mein, qiyamat aur azab ka bayan

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

زکوٰۃ نہ دینے والوں کا انجام (احادیث کی روشنی میں)

” حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا :۔ جس شخص کو اللہ نے مال عطا کیا (لیکن) اُس نے زکوٰۃ ادا نہ کی تو قیامت کے دن اُس کا مال زہریلے گنجے سانپ کی شکل اختیار کرے گا جس کی آنکھوں پر دو سیاہ نقطے ہوں گے (اور) وہ اسکے گلے کا ہار ہوگا، وہ اسکے دونوں جبڑوں کو پکڑے گا اور کہے گا کہ میں تیرا مال ہوں میں تیرا خزانہ ہوں۔ پھر آپ نے تلاوت کی (جس کا ترجمہ ہے) وہ لوگ خیال نہ کریں جو بخل کرتے ہیں، مکمل آیت کا ذکر کیا “۔ (صحیح بخاری)

” حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ نبی سے بیان کرتے ہیں، آپ نے فرمایا:۔ جس شخص کی ملکیت میں اونٹ گائے یا بکریاں ہیں وہ اُن کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتا تو قیامت کے دن اُن کو لایا جائے گا۔ وہ (پہلے سے) زیادہ فربہ ہوں گے اپنے گھروں (پاؤں) کے ساتھ اُسکو روندیں گے اور اپنے سینگوں کے ساتھ اُسکو ماریں گے، جب اُن کا آخری دستہ گزر جائے گا تو پہلے دستے کو پھر لوٹایا جائے گا۔ لوگوں میں فیصلہ ہونے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا “۔ (صحیح بخاری ، صحیح مسلم)

” حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ نے فرمایا جس شخص کے پاس بھی سونا چاندی ہے اور وہ زکوٰۃ ادا نہیں کرتا تو قیامت کے دن اُس کیلئے سونے چاندی کے پترے آگ سے بنائے جائیں گے دوزخ کی آگ میں اُن کو گرم کیا جائے گا پھر اُن پتروں سے اسکے پہلوؤں اسکی پیشانی اور اسکی کمر کو داغا جائے گا۔ پچاس ہزار سال کے دن میں بندوں میں فیصلے ہونے تک جب بھی اُن پتروں کو (اسکے بدن سے) دوزخ کی جانب پھیرا جائیگا۔ اُسکو اُس (کے جسم) کی طرف (تسلسل کے ساتھ) لوٹانے کا عمل جاری رہے گا، آپ سے دریافت کیا گیا اے اللہ کے رسول ! اونٹوں کا (حکم) کیا ہے؟ آپ نے فرمایا‘ جو اونٹوں والا اونٹوں کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتا‘ جبکہ اونٹوں کے بارے میں یہ حکم بھی (مستحب) ہے کہ جس دن ان کو پانی پلانے کیلئے لے جایا جائے ان کا دودھ دھو کر (فقرا و مساکین میں) تقسیم کیا جائے تو جب قیامت کا دن ہوگا تو زکوٰۃ نہ دینے والے اونٹوں کے مالک کو (چہرے کے بل) اونٹوں کے (پامال کرنے کے) لئے چٹیل کھلے میدان میں گرا دیا جائے گا، اونٹ پہلے سے زیادہ موٹے تازے اور کثیر تعداد میں ہوں گے اور اُن میں سے کوئی بچہ بھی غائب نہیں ہوگا۔ چنانچہ اونٹ اپنے مالک کو اپنے پاؤں سے روندیں گے اور اپنے دانتوں کے ساتھ کاٹیں گے۔ جب اُس پر سے پہلا دستہ گزر جائے گا تو پھر اُس پر سے دوسرا دستہ گزرے گا (یہ تسلسل اُس روز تک قائم رہے گا) جس کی مدت پچاس ہزار سال کے برابر ہے یہاں تک کے بندوں کے درمیان فیصلہ ہو جائے گا اور ہر شخص اپنے مقام کو دیکھ لے گا کہ وہ جنت میں ہے یا دوزخ میں ہے۔ دریافت کیا گیا اے اللہ کے رسول ! گائے اور بکریوں کا کیا (حکم) ہے؟ آپ نے فرمایا گائے بکریوں کا جو مالک بھی ان کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتا تو قیامت کے دن اُس کو اُن کیلئے چٹیل وسیع میدان میں (منہ کے بل) گرایا جائے گا، جانوروں میں سے کوئی جانور غائب نہیں ہوگا، اُن میں خم دار سینگوں والا، بغیر سینگوں والا اور ٹوٹے ہوئے سینگوں والا کوئی جانور نہ ہوگا، جانور اُس کو سینگ ماریں گے اور کھروں کے ساتھ اُسے پامال کریں گے۔ جب اُس پر پہلا دستہ گزر جائے گا تو اُس پر آخری دستہ (اُس روز تک تسلسل کے ساتھ) گزرتا رہے گا جس کی مدت پچاس ہزار سال ہے، یہاں تک کے بندوں کے درمیان فیصلہ ہو جائے گا اور ہر شخص اپنے ٹھکانہ دیکھ لے گا کہ جنت میں ہے یا دوزخ میں ہے “۔ (صحیح مسلم)

The Fate of Those Who Do Not Pay Zakat — In the Light of Hadith

Wealth will turn into a punishment on the Day of Judgment

Hazrat Abu Hurairah (RA) narrates that the Messenger of Allah said:
Whoever is given wealth by Allah but does not pay its Zakat, his wealth will appear on the Day of Judgment as a poisonous bald snake with two black spots over its eyes. It will encircle his neck, seize his jaws and say: “I am your wealth, I am your treasure.” Then the Prophet recited the verse (meaning): those who are miserly should not think… (complete verse).
(Sahih Bukhari)


Livestock will trample their owner

Hazrat Abu Dharr (RA) narrates that the Prophet said:
Any person who owns camels, cattle, or sheep and does not pay their Zakat—on the Day of Judgment they will be brought before him, stronger and healthier than before. They will trample him with their hooves and gore him with their horns. Whenever the last group passes, the first will be returned again, and this will continue until judgment among people is completed.
(Sahih Bukhari, Sahih Muslim)


Gold and silver will become heated plates of punishment

Hazrat Abu Hurairah (RA) narrates that the Messenger of Allah said:
Whoever possesses gold or silver and does not pay its Zakat, on the Day of Judgment plates will be made from them and heated in the fire of Hell. With them, his sides, forehead, and back will be branded. Whenever they cool, they will be reheated again, and this will continue on a Day whose length is fifty thousand years, until judgment between people is completed and each person sees his destination—either Paradise or Hell.

The Prophet was asked: “O Messenger of Allah, what about camels?”
He replied: whoever owns camels and does not give their Zakat—while among their rights is that their milk be shared on watering days—on the Day of Judgment he will be thrown face-down into an open plain, and the camels will trample and bite him. This will continue until judgment is completed and he sees his final place.

He was asked: “What about cattle and sheep?”
He said: whoever owns them and does not pay their Zakat will be thrown into a wide plain, and they will gore him with their horns and trample him with their hooves. None will be missing—those with curved horns, without horns, or broken horns—all will strike him repeatedly. This will continue for fifty thousand years until judgment is completed and each person sees his destination.
(Sahih Muslim)