احوال قیامت (۲)

اشاعت: 24-02-2026
شیئر کریں (صدقہ جاریہ):
Ahwal e Qayamat hadith in Urdu – Yajooj Majooj aur Isa alaihissalam ka waqia Sahih Muslim ki roshni mein

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

احوال قیامت (۲)

(احادیث کی روشنی میں)

اس حدیث کا کچھ حصہ پچھلی سلائیڈ میں بیان کیا جاچکا ہے، بقیہ اس سلائیڈ میں بیان کیا جارہا ہے۔

  • ”چنانچہ عیسیٰ علیہ السلام دجال کو تلاش کریں گے یہاں تک کہ اسے ’لد‘ شہر کے دروازے پر پائیں گے تو اسے قتل کر دیں گے اس کے بعد وہ ان لوگوں کے پاس جائیں گے جن کو اللہ نے دجال سے تحفظ دیا تھا وہ انکے چہروں پر ہاتھ پھیریں گے اور انہیں جنت میں ان کے درجات کے بارے میں بتائیں گے۔ عیسیٰ علیہ السلام ابھی اسی حالت میں ہوں گے کہ اچانک اللہ تعالیٰ عیسیٰ علیہ السلام کی جانب وحی کریں گے کہ میں نے ایسے پہاڑ سے بندوں کو باہر نکالا ہے کہ کوئی شخص بھی اُن کے ساتھ نبرد آزما نہیں ہو سکتا اسلئے آپ میرے بندوں کو طور (پہاڑ) میں محفوظ کرلیں، اس وقت اللہ تعالیٰ یاجوج اور ماجوج کو نکالے گا (وہ اللہ تعالیٰ کے اس قول کے مصداق دوڑتے ہوئے آئیں گے) اور ’وہ اونچی جگہوں سے دوڑتے ہوئے آئیں گے‘ ان کا پہلا دستہ بحیرہ ’طبریہ‘ کے پاس سے گزرے گا وہ اس میں موجود تمام پانی کو پی کر ختم کردیں گے اور جب ان کا آخری دستہ گزرے گا تو وہ (اس خیال کا) اظہار کریں گے کہ کبھی یہاں پانی ہوا کرتا تھا، اس کے بعد وہ چلیں گے یہاں تک کہ وہ جبل خمر تک پہنچ جائیں گے جو بیت المقدس کا ایک پہاڑ ہے اور وہ (بلند آواز سے) کہیں گے زمین پر (آباد) سب مخلوق کو ختم کر دیا ہے، چلو (اب) ہم آسمان میں موجود مخلوق کو بھی موت سے ہمکنار کردیں۔ چنانچہ وہ اپنے تیروں کو آسمان کی جانب پھینکیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان کی جانب سے پھینکے گئے ان کے تیروں کو خون آلود کر کے واپس بھیجے گا اور اللہ کے پیغمبر عیسیٰ علیہ السلام اور اُن کے رفقاء محصور ہو جائیں گے، یہاں تک کہ (اسباب معیشت کی تنگی کی وجہ سے) بیل کا سر اُن کے نزدیک تمہارے آج کے سو دینار سے بہتر ہو گا چنانچہ عیسیٰ علیہ السلام اور اُن کے رفقاء اللہ تعالیٰ سے دُعا کریں گے تو اللہ تعالیٰ یاجوج اور ماجوج کی گردنوں میں ایک کیڑا داخل کر دیں گے، وہ سب کے سب موت سے ہمکنار ہو جائیں گے، جیسے کوئی شخص موت سے ہمکنار ہوتا ہے اس کے بعد عیسیٰ علیہ السلام اور اُن کے رفقاء میدانی علاقے میں اُتریں گے۔ زمین پر ایک بالشت جگہ بھی ایسی نہ ہوگی جو یاجوج اور ماجوج کی چربی اور بدبو سے خالی ہو، پھر عیسیٰ علیہ السلام اور اُن کے رفقاء اللہ تعالیٰ سے دُعا کریں گے۔ تب اللہ تعالیٰ ایسے پرندے اُتاریں گے جن کی گردنیں خراسانی نسل کے اُونٹوں کی گردنوں کی مثل ہوں گی۔ وہ اُن (کی لاشوں) کو اُٹھا کر وہاں پھینک دیں گے جہاں اللہ چاہے گا اور ایک روایت میں ہے کہ پرندے اُن کی لاشوں کو نہبل (مقام) پر پھینک دیں گے اور مسلمان اُن کی کمانوں اُن کے تیروں اُن کے ترکشوں کو ساٹھ سال تک بطور ایندھن جلاتے رہیں گے اس کے بعد اللہ تعالیٰ موسلادھار بارش برسائے گا۔ جو تمام گھروں پر برسے گی خواہ وہ اینٹوں کے بنے ہوئے ہوں یا اُونی خیمے ہوں اس بارش سے زمین دُھل کر آئینے کی مانند شفاف ہو جائے گی۔ اس کے بعد زمین کو حکم دیا جائے گا کہ وہ اپنے پھل اُگائے اور اپنی برکات نچھاور کرے، ان دنوں ایک جماعت کیلئے ایک انار کافی رہے گا اور وہ اسکے چھلکے کے سائے میں آرام کر سکیں گے۔ اور دودھ میں برکت ہوگی، یہاں تک کہ ایک اُونٹنی کا دودھ ایک جماعت کو کفایت کرے گا اور گائے کا دودھ ایک قبیلے کے لئے کافی رہے گا اور ایک بکری کا دودھ مختصر خاندان کیلئے کافی رہے گا وہ اس حالت میں ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ عمدہ قسم کی ہوا بھیجے گا وہ ان کی بغلوں میں داخل ہو جائے گی اور تمام مومنوں اور مسلمانوں کو موت کے حوالے کر دے گی (پھر) بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے، جو زمین پر گدھوں کی مانند نفسانی خواہشات کی تکمیل کریں گے۔ چنانچہ اُن پر قیامت قائم ہو گی۔“۔ (صحیح مسلم)

وضاحت :- روایت کے یہ الفاظ کہ ’پرندے اُن کی لاشوں‘ سے ’جلاتے رہیں گے‘ کو امام مسلم نے ذکر نہیں کیا۔ ان کو ترمذی نے ذکر کیا ہے۔ اس حدیث میں واقعات مسلسل تسلسل کے ساتھ آئے ہیں انکی علیحدہ علیحدہ تفصیل بقیہ احادیث میں موجود ہے۔

In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

Conditions of the Day of Resurrection (2) (In the Light of Ḥadīth)

A portion of this ḥadīth was presented in the previous slide; the remainder is presented here.

    “Then ʿĪsā (peace be upon him) will pursue al-Dajjāl until he catches him at the gate of the city of Ludd and kills him. Thereafter he will go to those people whom Allah protected from al-Dajjāl, wipe their faces, and inform them of their ranks in Paradise. While he is in this state, Allah will reveal to ʿĪsā (peace be upon him): ‘I have released servants of Mine whom none will be able to fight, so take My servants to Mount Ṭūr for protection.’

    Then Allah will release Gog and Magog, and they will rush forth as described in the saying of Allah: ‘And they will come swiftly from every elevated place.’ Their first group will pass by Lake Ṭabariyyah and drink all of its water; when the last of them passes by, they will say: ‘There was once water here.’ They will then proceed until they reach Mount Khamr, a mountain of Bayt al-Maqdis, and they will say loudly: ‘We have killed those on earth; now let us kill those in the heaven.’ They will shoot their arrows toward the sky, and Allah will return their arrows to them stained with blood.

    The Prophet of Allah, ʿĪsā (peace be upon him), and his companions will be besieged until the head of an ox will be dearer to them than one hundred dinars are to you today. Then ʿĪsā (peace be upon him) and his companions will supplicate to Allah, and Allah will send a worm into the necks of Gog and Magog, and they will all die at once, like the death of a single soul.

    Then ʿĪsā (peace be upon him) and his companions will descend to the earth, and they will not find a handspan of land free from the stench and decay of Gog and Magog. Then ʿĪsā (peace be upon him) and his companions will again supplicate to Allah, and Allah will send birds whose necks will be like those of camels of Khurāsān; they will carry their bodies and cast them wherever Allah wills.

    Thereafter Allah will send a heavy rain that will fall upon every house, whether built of brick or of wool, and the earth will be washed until it becomes like a mirror. Then it will be said to the earth: ‘Bring forth your fruits and restore your blessings.’ In those days, a single pomegranate will suffice for a group of people, and they will find shade beneath its rind. Blessing will be placed in milk to the extent that the milk of one she-camel will suffice for a large group, the milk of a cow will suffice for a tribe, and the milk of a goat will suffice for a small household.

    While they are in that state, Allah will send a pleasant wind that will pass beneath their arms and will take the soul of every believer and every Muslim. Only the worst of people will remain, who will behave like donkeys in fulfilling their desires, and upon them the Hour will be established.”
    (Ṣaḥīḥ Muslim)

Clarification: The words in this narration referring to “birds carrying their bodies” up to “burning them as fuel” are not mentioned by Imām Muslim; they are reported by al-Tirmidhī. The events in this ḥadīth are presented in continuous sequence, while their detailed explanations are found separately in other narrations.