مدینہ کے فضائل

اشاعت: 15-02-2026
شیئر کریں (صدقہ جاریہ):
Madina Sharif ki fazilat par ahadees – iman ka markaz Madinah aur Dajjal se hifazat

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

مدینہ کے فضائل (احادیث کی روشنی میں)

  • "حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت نے فرمایا، ایک ایسے شہر (میں ہجرت) کا حکم ہوا ہے جو دوسرے شہروں کو کھا لے گا۔ (یعنی سب کا سردار بنے گا) منافقین اسے یثرب کہتے ہیں لیکن اس کا نام مدینہ ہے وہ (برے) لوگوں کو اس طرح باہر کر دیتا ہے جس طرح بھٹی لوہے کے زنگ کو نکال دیتی ہے"۔ (صحیح بخاری)

  • "حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے اگر میں مدینہ میں ہرن چرتے ہوئے دیکھوں تو انہیں کبھی نہ چھیڑوں کیونکہ رسول اللہ نے فرمایا تھا کہ مدینہ کی زمین دونوں پتھریلے میدانوں کے بیچ میں حرم ہے"۔ (صحیح بخاری - ح ۱۸۷۳)

  • "سفیان بن ابی زہیر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ سے سنا کہ آپ نے فرمایا کہ یمن فتح ہوگا تو کچھ لوگ اپنی سواریوں کو دوڑاتے ہوئے لائیں گے اور اپنے گھر والوں کو اور اُن کو جو اُن کی بات مان جائیں گے سوار کر کے مدینہ سے (واپس یمن کو) لے جائیں گے، کاش! انہیں معلوم ہوتا کہ مدینہ ہی ان کے لئے بہتر تھا، اور عراق فتح ہوگا تو کچھ لوگ اپنی سواریوں کو تیز دوڑاتے ہوئے لائیں گے اور اپنے گھر والوں کو اور جو ان کی بات مانیں گے اپنے ساتھ (عراق واپس) لے جائیں گے، کاش! انہیں معلوم ہوتا کہ مدینہ ہی ان کیلئے بہتر تھا"۔ (صحیح بخاری - ح ۱۸۷۵)

ایمان مدینہ کی طرف سمٹ آئے گا :-

  • "حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ نے فرمایا (قیامت کے قریب) ایمان مدینہ میں اسطرح سمٹ آئیگا کہ جیسے سانپ سمٹ کر اپنے بل میں آجایا کرتا ہے"۔ (صحیح بخاری - ح ۱۸۷۶)

جو شخص مدینہ والوں کو ستانا چاہے اس پر کیا وبال پڑے گا :-

  • "حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم سے سنا تھا، آنحضرت نے فرمایا تھا کہ اہل مدینہ کے ساتھ جو شخص بھی فریب کرے گا، وہ اسطرح گھل جائے گا کہ جیسے نمک پانی میں گھل جایا کرتا ہے"۔ (صحیح بخاری)

دجال مدینہ میں نہیں آسکے گا :-

  • "حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم نے فرمایا، مدینہ پر دجال کا رعب بھی نہیں پڑے گا، اس دور میں مدینہ کے سات دروازے ہوں گے، اور ہر دروازے پر دو فرشتے ہوں گے"۔ (صحیح بخاری - ح ۱۸۷۹)

    • وضاحت :- یہ پیشین گوئی حرف بہ حرف صحیح ہوئی کہ زمانہ نبوی میں نہ مدینہ کی فصیل تھی اور نہ اس میں دروازے۔ اب فصیل بھی بن گئی ہے اور سات دروازے بھی ہیں پیشین گوئی کا باقی حصہ آئندہ بھی صحیح ثابت ہوگا۔

  • "حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ مدینہ کے راستوں پر فرشتے ہیں، نہ اس میں طاعون آسکتا ہے نہ دجال "۔ (صحیح بخاری - ح ۱۸۸۰)

  • "حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ نے فرمایا کوئی ایسا شہر نہیں ملے گا جسے دجال پامال نہ کریگا، سوائے مکہ اور مدینہ کے، ان کے ہر راستے پر صف بستہ فرشتے کھڑے ہوں گے، جو ان کی حفاظت کریں گے، پھر مدینہ کی زمین تین مرتبہ کانپے گی، جس سے ایک ایک کافر اور منافق کو اللہ تعالیٰ اس میں سے باہر کر دے گا"۔ (صحیح بخاری . ۱۸۸۱)

  • "حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم سے رسول اللہ نے دجال سے متعلق ایک لمبی حدیث بیان کی، آپ نے اپنی حدیث میں یہ بھی فرمایا تھا کہ دجال مدینہ کی ایک کھاری شور زمین تک پہنچے گا، اس پر مدینہ میں داخلہ تو حرام ہوگا ۔ (مدینہ سے) اس دن ایک شخص اسکی طرف نکل کر بڑھے گا۔ یہ لوگوں میں ایک بہترین نیک مرد ہوگا یا (یہ فرمایا کہ) بزرگ ترین لوگوں میں سے ہوگا، وہ شخص کہے گا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ تو وہی دجال ہے جس کے متعلق ہمیں رسول اللہ نے اطلاع دی، دجال کہے گا کیا میں اسے قتل کرکے پھر زندہ کر ڈالوں تو تم لوگوں کو میرے معاملہ میں کوئی شبہ رہ جائے گا؟ اسکے حواری کہیں گے نہیں، چنانچہ دجال انہیں قتل کرکے پھر زندہ کر دے گا، جب دجال انہیں زندہ کر دے گا تو وہ بندہ کہے گا، بخدا اب تو مجھ کو پورا حال معلوم ہوگیا کہ تو ہی دجال ہے، دجال کہے گا ۔ لاؤ اسے پھر قتل کر دوں لیکن اس مرتبہ وہ قابو نہ پاسکے گا"۔ (صحیح بخاری)

    • وضاحت :- اللہ پاک ایمان والوں کو آزمانے کیلئے دجال کے ہاتھ پر مار کر زندہ کرنے کی نشانی ظاہر کر دیگا، نادان لوگ دجال کی خدائی کے قائل ہو جائیں گے لیکن جو سچے ایماندار ہیں، وہ اس سے متاثر نہ ہوں گے، بلکہ انکا ایمان اور بڑھ جائیگا۔

  • "حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی نے نبی کریم کی خدمت میں حاضر ہو کر اسلام پر بیعت کی دوسرے دن آیا تو اسے بخار چڑھا ہوا تھا، کہنے لگا کہ میری بیعت کو توڑ دیجئے! تین بار اس نے یہی کہا، آپ نے انکار کیا پھر فرمایا کہ مدینہ کی مثال بھٹی کی سی ہے کہ میل کچیل کو دور کرکے خالص جوہر کو نکھار دیتی ہے"۔ (صحیح بخاری . ح ۱۸۸۳)

  • "حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنو سلمہ نے چاہا کہ اپنے دور والے مکانات چھوڑ کر مسجد نبوی سے قریب اقامت اختیار کرلیں لیکن رسول اللہ نے یہ پسند نہیں کیا کہ مدینہ کے کسی حصہ سے بھی رہائش ترک کی جائے، آپ نے فرمایا، اے بنوسلمہ! تم اپنے قدموں کا ثواب نہیں چاہتے، چنانچہ بنوسلمہ نے (اپنی اصل اقامت گاہ ہی میں) رہائش باقی رکھی"۔ (صحیح بخاری . ح ۱۸۸۵)

In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

Virtues of Madinah (In the Light of Hadith)

Command to Migrate to Madinah and Its Distinction

Abu Hurayrah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah said:
“I have been commanded to migrate to a city that will dominate other cities. The hypocrites call it Yathrib, but it is Madinah. It expels evil people just as a furnace removes impurities from iron.”
(Sahih al-Bukhari)

Sanctity of the Land of Madinah

Abu Hurayrah رضي الله عنه used to say:
“If I were to see deer grazing in Madinah, I would not disturb them, because the Messenger of Allah declared the land between its two lava plains to be sacred.”
(Sahih al-Bukhari, Hadith 1873)

Madinah Is Better Than Other Conquered Lands

Sufyan ibn Abi Zuhayr رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah said:
“Yemen will be conquered, and people will drive their mounts swiftly, taking their families and those who obey them away from Madinah back to Yemen; if only they knew that Madinah is better for them. Iraq will also be conquered, and people will drive their mounts swiftly, taking their families and those who obey them away from Madinah back to Iraq; if only they knew that Madinah is better for them.”
(Sahih al-Bukhari, Hadith 1875)

Faith Will Retreat to Madinah

Abu Hurayrah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah said:
“Near the end of time, faith will withdraw to Madinah just as a snake retreats to its hole.”
(Sahih al-Bukhari, Hadith 1876)

Warning Against Harming the People of Madinah

Saad ibn Abi Waqqas رضي الله عنه reported that the Prophet said:
“Whoever intends harm or deceit against the people of Madinah will be dissolved like salt dissolves in water.”
(Sahih al-Bukhari)

Dajjal Will Not Enter Madinah

Abu Bakrah رضي الله عنه reported that the Prophet said:
“The terror of the Dajjal will not enter Madinah. At that time Madinah will have seven gates, and at each gate there will be two angels.”
(Sahih al-Bukhari, Hadith 1879)

Protection from Plague and Dajjal

Abu Hurayrah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah said:
“Angels guard the roads of Madinah; neither plague nor the Dajjal will enter it.”
(Sahih al-Bukhari, Hadith 1880)

Expulsion of Hypocrites and Disbelievers from Madinah

Anas ibn Malik رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah said:
“There is no city that the Dajjal will not enter except Makkah and Madinah. At every entrance there will be angels standing in rows guarding them. Then Madinah will shake three times, and Allah will expel every disbeliever and hypocrite from it.”
(Sahih al-Bukhari, Hadith 1881)

The Believer Who Will Confront Dajjal

Abu Saeed al-Khudri رضي الله عنه reported that the Prophet mentioned in a lengthy narration concerning the Dajjal:
“He will come to a barren salty land near Madinah, but entry into Madinah will be forbidden to him. A righteous man will go out to him and testify that he is the Dajjal about whom the Messenger of Allah informed us. The Dajjal will kill him and then revive him, but afterward he will not be able to harm him again.”
(Sahih al-Bukhari)

Madinah Purifies Its People

Jabir رضي الله عنه reported that a Bedouin pledged allegiance to the Prophet and then returned the next day with fever, requesting that his pledge be annulled. He repeated this three times, but the Prophet refused and said:
“Madinah is like a furnace; it removes impurities and purifies what is good.”
(Sahih al-Bukhari, Hadith 1883)

Reward for Living in Distant Areas of Madinah

Anas رضي الله عنه reported that the tribe of Banu Salamah wished to move closer to the Masjid of the Prophet , but the Messenger of Allah disliked that any part of Madinah be left uninhabited. He said:
“O Banu Salamah, do you not wish that your steps be recorded for reward?”
So they remained in their original homes.
(Sahih al-Bukhari, Hadith 1885)