بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
فضائل درود شریف (احادیث کی روشنی میں)
-
”حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :- جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ درود بھیجتا ہے اور دس خطائیں معاف کر دیتا ہے اور دس درجے بڑھا دیتا ہے“۔ (سنن نسائی)
-
”حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :- قیامت کے روز مجھ سے سب سے زیادہ نزدیک وہ شخص ہوگا جو مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجتا ہے“۔ (جامع ترمذی)
-
”حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :- اللہ کے فرشتے زمین میں گھومتے رہتے ہیں اور مجھے میری اُمت کا سلام پہنچاتے ہیں “۔ (سنن نسائی)
-
”حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :- اپنے گھروں کو قبریں نہ بناؤ۔ اور نہ میری قبر کو عید اور خوشی کی جگہ۔ مجھ پر درود بھیجا کرو۔ تمہارا درود مجھ تک پہنچتا ہے تم جہاں کہیں بھی ہو“۔ (سنن نسائی)
-
”حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :- اس آدمی کی ناک خاک آلود ہو جس کے سامنے، میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔ اور اس آدمی کی ناک خاک آلود ہو جو رمضان کو پائے اور بخشش نہ کرائے اور اس آدمی کی ناک خاک آلود ہو جو ماں باپ یا کسی ایک کے بڑھاپے کو پائے اور پھر ان کی خدمت کر کے جنت میں داخل نہ ہو“۔ (جامع ترمذی)
-
”حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا میں آپ ﷺ پر درود زیادہ پڑھتا ہوں، کتنا وقت درود کیلئے مقرر کروں۔ آپ ﷺ نے فرمایا جتنا تم چاہو۔ میں نے کہا چوتھائی حصہ۔ آپ ﷺ نے فرمایا جتنا چاہو اگر زیادہ کرو تو تمہارے لئے بہتر ہے۔ میں نے کہا آدھا حصہ۔ آپ ﷺ نے فرمایا جتنا چاہو اگر زیادہ کرو تو تمہارے لئے بہتر ہے۔ میں نے کہا تین حصے۔ آپ ﷺ نے فرمایا جتنا چاہو اگر زیادہ کر لو تو تمہارے لئے بہتر ہے۔ میں نے کہا پورا وقت درود کیلئے کر دوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا :- اس طرح تمہارے سارے تفکرات جاتے رہیں گے اور تمہارے گناہوں کا کفارہ ہو جائے گا“۔ (جامع ترمذی)
یاد دھانی! حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا نماز سے فارغ ہو کر یہ تسبیحات پڑھنے والا کبھی خسارے میں نہ رہے گا اور اس کے تمام گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔ ”سُبْحَانَ اللہ“ ۳۳ مرتبہ، ”اَلْحَمْدُ لِلّٰہ“ ۳۳ مرتبہ، ”اَللہُ اَکْبَر“ ۳۳ مرتبہ یا ۳۴ مرتبہ اور ایک مرتبہ ”لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ“ ۔ ”نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، حکومت بھی اسی کی حمد بھی اسی کی اور وہ ہر چیز پر قادر ہے“۔ (صحیح مسلم)
قرآن و احادیث کی تعلیمات کو تمام انسانوں تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ جزاك اللہ ۔www.islamic-portal.org
English Translation
In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
Virtues of Sending Blessings upon the Prophet ﷺ (In the Light of Hadith)
Anas رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said:
“Whoever sends blessings upon me once, Allah sends blessings upon him ten times, forgives ten sins, and raises him ten درجات.”
(Sunan al-Nasa’i)
Ibn Mas‘ud رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said:
“The person closest to me on the Day of Resurrection will be the one who sent the most blessings upon me.”
(Jami‘ al-Tirmidhi)
Ibn Mas‘ud رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said:
“Indeed, the angels of Allah travel throughout the earth conveying to me the salutations of my Ummah.”
(Sunan al-Nasa’i)
Abu Hurairah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said:
“Do not turn your homes into graves, and do not make my grave a place of festivity. Send blessings upon me, for your blessings reach me wherever you may be.”
(Sunan al-Nasa’i)
Abu Hurairah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said:
“May his nose be humbled in dust before whom I am mentioned and he does not send blessings upon me; and may his nose be humbled who witnesses Ramadan and is not forgiven; and may his nose be humbled who finds his parents, one or both, in old age and does not enter Paradise by serving them.”
(Jami‘ al-Tirmidhi)
Ubayy ibn Ka‘b رضي الله عنه reported: I said, “O Messenger of Allah, I send many blessings upon you; how much of my time should I devote to it?” He replied, “As much as you wish.” I said, “A quarter?” He said, “As you wish, and if you increase, it is better for you.” I said, “Half?” He said, “As you wish, and if you increase, it is better for you.” I said, “Two-thirds?” He said, “As you wish, and if you increase, it is better for you.” I said, “Shall I devote all of my supplication to sending blessings upon you?” He said:
“Then your worries will be removed and your sins will be forgiven.”
(Jami‘ al-Tirmidhi)
Reminder
Abu Hurairah رضي الله عنه and Ka‘b ibn ‘Ujrah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said:
Whoever recites these glorifications after prayer will never be deprived, and his sins will be forgiven even if they are like the foam of the sea:
-
Subhan Allah — 33 times
-
Alhamdulillah — 33 times
-
Allahu Akbar — 33 or 34 times
-
La ilaha illa Allah wahdahu la sharika lah, lahul mulku wa lahul hamd wa huwa ‘ala kulli shay’in qadir — once
Translation:
“There is no deity except Allah alone; He has no partner. To Him belongs the dominion and all praise, and He has power over all things.”
(Sahih Muslim)