مساجد کے مسائل

اشاعت: 11-02-2026
شیئر کریں (صدقہ جاریہ):
masajid ke masail hadith ki roshni mein, masjid ki fazilat, adaab aur namaz ke ahkam

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مساجد کے مسائل (احادیث کی روشنی میں)

مسجد بنانے والے کیلئے اللہ تعالیٰ جنت میں گھر بناتا ہے :-

” حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا :۔ جس نے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کیلئے مسجد بنائی ، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں ویسا ہی گھر بنائے گا “۔ (صحیح بخاری ، صحیح مسلم)

آپ نے مساجد بنانے انہیں صاف اور خوشبودار رکھنے کا حکم دیا ہے :-

” حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ نے محلوں میں مساجد بنانے انہیں پاک صاف اور خوشبودار رکھنے کا حکم دیا ہے “۔ (صحیح بخاری ، سنن ابو داؤد ، صحیح مسلم)

” حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ نے (مسجد میں) قبلہ کی ، دیوار پر تھوک یا رینٹ دیکھا ، تو اسے کھرچ کر صاف کر دیا “۔ (صحیح مسلم)

مساجد کی تعمیر میں نقش و نگار ناپسندیدہ ہیں :-

” حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا مجھے منقش مساجد تعمیر کرنے کا حکم نہیں دیا گیا “۔ (سنن ابو داؤد)

مسجد آنے سے قبل کچا لہسن اور پیاز نہیں کھانا چاہئے :-

” حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا جو شخص لہسن یا پیاز کھائے وہ ہم سے الگ رہے ۔ یا فرمایا وہ ہماری مسجد میں نہ آئے اور اپنے گھر میں ہی بیٹھے “۔ (صحیح بخاری ، صحیح مسلم)

مساجد میں دُنیاوی معاملات میں گفتگو کرنا نا جائز ہے :-

” حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا جب تم کسی شخص کو مسجد میں خرید و فروخت کرتے دیکھو ، تو کہو اللہ تعالیٰ تجھے تجارت میں نفع نہ دے ۔ اور جب کسی کو اپنی گم شدہ چیز کا مسجد میں اعلان کرتے دیکھو ، تو کہو اللہ تعالیٰ تجھے کبھی واپس نہ دے “۔ (جامع ترمذی)

ساری زمین رسول اللہ کی اُمت کیلئے مسجد بنائی گئی ہے :-

” حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا میرے لئے زمین کو مسجد اور مٹی کو پاک کرنے والی بنایا گیا ہے ۔ لہذا میری اُمت کے لوگوں کو جہاں کہیں بھی نماز کا وقت آئے ، ادا کر لیں“۔ (صحیح بخاری ، صحیح مسلم)

مسجد نبوی میں نماز کا ثواب مسجد حرام کے علاوہ باقی تمام مساجد کے مقابلہ میں ہزار درجہ زیادہ ہے :-

” حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا :۔ میری مسجد (مسجد نبوی) میں نماز کا ثواب مسجد حرام کے علاوہ باقی تمام مساجد کے مقابلہ میں ہزار گنا زیادہ ہے “۔ (صحیح بخاری ، صحیح مسلم)

حمام اور قبرستان میں نماز پڑھنا منع ہے :-

” حضرت ابوسعید کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا قبرستان اور حمام کے سوا ساری زمین مسجد ہے“۔ (جامع ترمذی)

مسجد قباء میں نماز پڑھنے کا ثواب عمرہ کے برابر ہے :-

” حضرت اسید بن ظہیر انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا مسجد قباء میں نماز پڑھنے کا ثواب عمرہ کے برابر ہے “۔ (سُنن ابن ماجه)

In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

Issues Related to Mosques (In the Light of Hadith)

Reward for Building a Mosque

“‘Uthman رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah said: Whoever builds a mosque seeking the pleasure of Allah, Allah will build for him a similar house in Jannah (Paradise).”
(Sahih al-Bukhari, Sahih Muslim)

Command to Build, Clean, and Perfume Mosques

‘A’ishah رضي الله عنها said that the Messenger of Allah instructed that mosques be built in residential areas and that they be kept clean and perfumed.
(Sahih al-Bukhari, Sunan Abu Dawood, Sahih Muslim)

‘A’ishah رضي الله عنها narrated that the Messenger of Allah saw spittle on the wall of the Qiblah in the mosque, so he scraped it off and cleaned it.
(Sahih Muslim)

Disapproval of Excessive Decoration in Mosques

‘Abdullah ibn ‘Abbas رضي الله عنه said that the Messenger of Allah said: I have not been commanded to construct highly decorated and ornate mosques.
(Sunan Abu Dawood)

Avoid Eating Raw Garlic and Onion Before Coming to the Mosque

Jabir رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah said: Whoever eats garlic or onion should stay away from us—or he said—should not come near our mosque and should remain in his home.
(Sahih al-Bukhari, Sahih Muslim)

Prohibition of Worldly Trade and Announcements in Mosques

Abu Hurairah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah said: When you see someone buying or selling in the mosque, say: “May Allah not grant you profit in your trade.” And when you see someone announcing a lost item in the mosque, say: “May Allah not return it to you.”
(Jami‘ at-Tirmidhi)

The Entire Earth Made a Place of Prayer

Jabir ibn ‘Abdullah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah said: The earth has been made for me a place of prayer and a means of purification. Therefore, wherever the time of prayer comes upon anyone of my Ummah (nation), let him pray there.
(Sahih al-Bukhari, Sahih Muslim)

Virtue of Prayer in the Prophet’s Mosque

Abu Hurairah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah said: Prayer in my mosque (Al-Masjid an-Nabawi) is better than one thousand prayers in any other mosque except Al-Masjid al-Haram.
(Sahih al-Bukhari, Sahih Muslim)

Prohibition of Prayer in Bathhouses and Graveyards

Abu Sa‘id رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah said: The entire earth is a mosque except for graveyards and bathhouses.
(Jami‘ at-Tirmidhi)

Virtue of Prayer in Masjid Quba

Usayd ibn Zuhayr al-Ansari رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah said: Prayer in Masjid Quba is equal in reward to ‘Umrah.
(Sunan Ibn Majah)