وضو کے مسائل

اشاعت: 12-02-2026
شیئر کریں (صدقہ جاریہ):
Wazu ke masail aur wazu tootne na tootne ke ahkam par mabni ahadith — Sahih Bukhari, Muslim Sharif riwayat ke sath namaz se pehle taharat ki hidayat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

وضو کے مسائل (احادیث کی روشنی میں)

وضو کے بغیر نماز نہیں ہوتی :-

” حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا :۔ اس شخص کی نماز قبول نہیں ہوتی، جو بے وضو ہے جب تک وہ وضو نہ کرے “۔ (صحیح بخاری ، صحیح مسلم)

” حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا وضو کے بغیر نماز قبول نہیں اور حرام مال سے صدقہ قبول نہیں“۔ (صحیح مسلم)

کن باتوں سے وضو نہیں ٹوٹتا :-

” حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ سے دریافت کیا کہ کیا بکری کا گوشت کھانے کے بعد ہمیں وضو کرنا چاہئے؟ آپ نے فرمایا اگر تم چاہو تو وضو کرو اور چاہو تو وضو نہ کرو۔ اس نے دریافت کیا، کیا ہم اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کریں؟ آپ نے فرمایا ہاں ! اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرو۔ اس نے دریافت کیا، کیا میں بکریوں کے بیٹھنے کی جگہ میں نماز ادا کرسکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا ہاں !۔ اس نے دریافت کیا، کیا میں اُونٹوں کے بیٹھنے کی جگہ نماز ادا کرسکتا ہوں ۔ آپ نے نفی میں جواب دیا “۔ (صحیح مسلم)

” حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ، بیان کرتے ہیں کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ کیلئے بکری کا دل اور کلیجی وغیرہ بھونی (آپ ) نے اس سے کھایا بعد ازاں آپ نے نماز ادا کی اور وضو نہیں کیا “۔ (صحیح مسلم)

اس کے علاوہ جو احادیث سے ثابت ہیں اُس میں پیشاب اور پاخانے کے مقامات کے سوا جسم کے کسی حصے سے نکلنے والے خون سے وضو نہیں ٹوٹتا، بیوی کو ہاتھ لگانے یا بوسہ لینے سے بھی وضو نہیں ٹوٹتا۔ بغیر کپڑے کے شرمگاہ کو ہاتھ لگنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔

ایک وضو سے ایک سے زائد نمازیں ادا کی جاسکتی ہیں :-

” حضرت بُریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فتح مکہ کے دن (پانچ) نمازیں ایک وضو کے ساتھ ادا کیں اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔ عمر رضی اللہ عنہ نے آپ سے دریافت کیا کہ آپ نے آج ایسا کام کیا ہے جو آپ پہلے نہیں کیا کرتے تھے؟ آپ نے فرمایا اے عمر (رضی اللہ عنہ) میں نے یہ کام جان بوجھ کر کیا ہے “۔ (صحیح مسلم)

” حضرت سُوید بن نعمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ وہ خیبر کے سال رسول اللہ کی ہمراہی میں نکلے اور مقام خیبر کے نزدیک صہباء مقام پر پہنچے۔ آپ نے (وہاں) عصر کی نماز ادا کی۔ بعد ازاں آپ نے زاد راہ (کھانا) طلب کیا۔ آپ کے پاس صرف ستّو لائے گئے۔ آپ نے حکم دیا کہ اس کو (پانی میں) حل کیا جائے۔ چنانچہ رسول اللہ نے تناول کیا اور ہم نے بھی تناول کیا۔ بعد ازاں آپ مغرب کی نماز ادا کرنے کیلئے کھڑے ہوئے۔ آپ نے منہ میں پانی ڈالا (اور منہ صاف کیا) ہم نے بھی منہ میں پانی ڈالا (اور منہ صاف کیا) بعد ازاں آپ نے نماز ادا کی اور وضو نہیں کیا “۔ (صحیح بخاری)

In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

Issues Related to Wudu (In the Light of Hadith)

Prayer Is Not Valid Without Wudu

Abu Hurairah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah said: The prayer of a person who is without Wudu is not accepted until he performs Wudu.
(Sahih al-Bukhari, Sahih Muslim)

Ibn ‘Umar رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah said: Prayer is not accepted without Wudu, and charity given from unlawful wealth is not accepted.
(Sahih Muslim)

Matters That Do Not Break Wudu

Jabir ibn Samurah رضي الله عنه reported that a man asked the Messenger of Allah : Should we perform Wudu after eating mutton? He said: If you wish, perform Wudu; and if you wish, do not perform Wudu. He then asked: Should we perform Wudu after eating camel meat? He said: Yes, perform Wudu after eating camel meat. He then asked: May I pray in places where sheep rest? He replied: Yes. He asked: May I pray in places where camels rest? He replied in the negative.
(Sahih Muslim)

Abu Rafi‘ رضي الله عنه reported: I bear witness that I roasted the heart and liver of a goat for the Messenger of Allah . He ate from it and then performed prayer without performing Wudu.
(Sahih Muslim)

In addition to what is established through Hadith: Wudu is not broken by blood flowing from any part of the body other than the passages of urine and stool. Touching one’s wife or kissing does not invalidate Wudu. However, touching the private parts directly without a barrier breaks Wudu.

Multiple Prayers May Be Offered with One Wudu

Buraidah رضي الله عنه reported that on the day of the Conquest of Makkah, the Messenger of Allah performed several prayers with a single Wudu and wiped over his leather socks (Khuffayn). ‘Umar رضي الله عنه asked him: O Messenger of Allah, today you have done something you did not do before. He replied: O ‘Umar, I did this deliberately.
(Sahih Muslim)

Suwayd ibn Nu‘man رضي الله عنه reported that he accompanied the Messenger of Allah during the expedition of Khaybar. When they reached a place called Sahba near Khaybar, the Prophet performed the ‘Asr prayer. Afterwards, he asked for provisions, and only roasted barley flour (Sattu) was brought. He ordered that it be mixed with water; then he ate and we also ate. Afterwards, he stood for the Maghrib prayer, rinsed his mouth and we also rinsed our mouths, and then he offered the prayer without performing Wudu.
(Sahih al-Bukhari)